ضلع کونسل خوشاب کے زیر اہتمام جشن بہاراں کا آغاز ہوگیا، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی مہمانان خصوصی ہونگے

خوشاب: 07 مارچ (پلیئرزڈاٹ پی کے / ملک مزمل آہیر) ضلع کونسل خوشاب کے زیر اہتمام جشن بہاراں کا آغاز ہوگیا، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی مہمانان خصوصی ہونگے،
تفصیلات کے مطابق جشن بہاراں خوشاب کا انعقاد سالانہ ضلع کونسل کی جانب سے کیا جاتا ہے جس کا انعقاد اس سال بھی بھرپور انداز میں کیا گیا ہے،جشن بہاراں کے سرپرست ضلع چیئرمین امیر حیدر سنگھا اعوان ہیں جبکہ انکے معاونت میں مکمل ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر منظور ارشد بذدار ، ڈی پی او عبادت نثار ، ضلعی وائس چیئرمین وارث بھگور اور تمام اے سی شامل ہیں ، ضلع کونسل کے افراد کے علاوہ اس جشن بہاراں کے انعقاد میں سرکردہ رکن ملک فخر اعوان ، اسد عباس سنگھا ، غلام رسول سنگھا ، پیرزاہ زوہیب شاہ شامل ہیں، جشن بہاراں کے اہم رکن ملک ظفر اعوان نے پلیئرزڈاٹ پی کے سے بات کرتے ہوۓ بتایا کہ جشن بہاراں کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو ایک بڑی تفریح فراہم کرنا ہے اور ملکی حالات کا دباؤ لوگوں کے ذہن سے ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس جشن بہاراں میں محفل حسن قرات/نعت ، نیزہ بازی ، شتر ناچ ، بیل کراہ ، گھوڑا ناچ ، والی بال ، کبڈی ، محفل موسیقی ، پنجابی مشاعره اور سرکس شامل ہیں۔
جشن بہاراں 06 مارچ تا 10 مارچ شیڈول ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر ضلع کے تمام ممبر قومی اسمبلی اور ممبر صوبائی اسمبلی مہمان ہوں گے۔ انکے ساتھ صوبائی وزیر اور وفاقی وزیر بھی میلہ کے اندر مہمان ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں