انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس سید کلیم امام نے کراچی میں ڈاکٹر محمد علی شاہ سندھ پولیس اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

کراچی:07مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے) انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس سید کلیم امام نے کراچی میں ڈاکٹر محمد علی شاہ سندھ پولیس اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا.تقریب کے موقعے پر کراچی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر امیرشیخ، ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، ایس ایس پی ایسٹ صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین و دیگر بھی موجود تھے، ڈاکٹرجنید کےساتھ مل کر شہر کے میدان آباد کرنے کے لیئے کوشاں ہیں، آئی جی سندھ سید کلیم امام
آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ڈاکٹر محمد علی شاہ اینڈ سندھ پولیس کرکٹ گراونڈ کارساز کا افتتاح کردیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ ڈاکٹرجنید کےساتھ مل کر شہر کے میدان آباد کرنے کے لیئے کوشاں ہیں، پی ایس ایل کے انعقاد کے لئے کراچی کی عوام اور پولیس پر اعتماد کیا گیا ہے، دہشت گردی کے امکانات کے سبب خصوصی اقدامات کئے ہیں ، ئی جی سندھ نے ڈاکٹر شاہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،اور پولیس اسپتال کو ان کے نام پر کرنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور سندھ پولیس کے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ ویلفیئر ڈاکٹر جنید علی شاہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب گامزن کرنا شاہ فیملی کا نصب العین ہے. تقریب کے موقعہ پر کراچی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر امیرشیخ، ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، ایس ایس پی ایسٹ، صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین و دیگر بھی موجود تھے ، بعد ازاں آئی جی سندھ نیشنل اسٹیدیم کراچی کا بھی دورہ کیا اورسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں