خواتین کے عالمی دن کے موقع پرسندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام خواتین باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد 8 مارچ کو ہوگا

کراچی:07مارچ(پلیئرڈاٹ پی کے) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام مورخہ8 مارچ کو لیاری میں خواتین باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صرف انڈر18 خواتین باکسرز حصہ لے سکیں گی۔ٹورنامنٹ میں وزن کی8 کیٹیگریز جن میں48 کے جی‘57کے جی‘54 کے جی‘57کے جی‘60 کے جی‘64کے جی‘69 کے جی اور75کے جی میں شاندار مقابلے ہونگے۔ سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ کے مطابق کھلاڑیوں کے ویٹ7مارچ سہہ پہر تین بجے ہونگے بعد ازاں منیجر میٹنگ5بجے شام ہوگی جس میں ڈراز اور ٹورنامنٹ کے قوانین کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی‘ ٹورنامنٹ کے اختتتام پر سندھ باکسنگ چیمپیئن شپ کے لئے کراچی کی ٹیم کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں