انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام استاد محمود احمد میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 10 مارچ سے کھیلا جائے گا

فیصل آباد:06مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے) انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام استاد محمود احمد میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 10 مارچ سے کھیلا جائے گا، کیش پرائز اور دیگر انعامات شامل، اولمپین محمدعمران چیئرمین اورچوہدری قمر اکرام جنرل سیکرٹری انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کی زیرنگرانی اس ٹورنامنٹ میں نامور ٹیمیں شرکت کرینگیں
تفصیلات کے مطابق استاد محمود احمد میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 10 مارچ تا 14 مارچ کھیلا جائے گا. نیو الاقصی ہاکی گراؤنڈ چک نمبر 188 ر- ب ، نلے والہ جھمرہ سٹی فیصل آباد میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں فیصل آباد ڈویژن کی نامور ٹیمیں شرکت کرینگیں. انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام اس ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو کیش پرائز کے علاوہ دیگر انعامات بھی رکھے گئے ہیں، ٹورنامنٹ کمیٹی ممیں رانا فراز، زاہد منا اور اشرف لہری شامل ہیں جبکہ گراؤنڈ انچارج میاں طاہر ظہور ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں