ایشین ہاکی فیڈریشن:پاکستانی کھلاڑی ابوبکرمحمود کو 2018کےابھرتے ہوئے کھلاڑی کا ایوارڈ،صدر خالد کھوکھرڈپلومہ آف میرٹ قرار

لاہور:04مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے) ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستانی کھلاڑی ابوبکرمحمود کو 2018کےابھرتے ہوئے کھلاڑی کا ایوارڈ، انڈیا کی وومن کھلاڑی کو ابھرتی ہوئی خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر ڈپلومہ آف میرٹ کے حقدار قرار، پاکستان کے غلام غوث اور انڈیا کے سریندر ڈھلوں کو ایشین ہاکی فیڈریشن میں اپنے شعبہ جات میں بہترین کاوشیں کرنے کا ایوارڈ، انڈیا کے ہرمن پریت سنگھ پلیئر آف دی ایئر قرار
ایشین ہاکی فیڈریشن کے کانگریس اجلاس میں اختتام پر ایوارڈز نامزدگی منعقد ہوئی جس میں ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستانی کھلاڑی ابوبکرمحمود کو 2018کےابھرتے ہوئے کھلاڑی کا ایوارڈ نامزدگی ہوئی، انڈیا کی وومن کھلاڑی کو ابھرتی ہوئی خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ، پاکستان کے غلام غوث اور انڈیا کے سریندر ڈھلوں کو ایشین ہاکی فیڈریشن میں اپنے شعبہ جات میں بہترین کاوشیں کرنے کا ایوارڈ، انڈیا کے ہرمن پریت سنگھ پلیئر آف دی ایئر قرارپائے، بہترین خاتون پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جاپان کی وومن ہاکی کھلاڑی شہوری ایکاوا کو دیا گیا.
ایشین ہاکی فیڈریشن میں اپنے شعبہ جات میں بہترین کاوشیں کرنے پر پاکستان کے غلام غوث اور انڈیا کے سریندر ڈھلوں کو ایشین ہاکی فیڈریشن میں اپنے شعبہ جات میں بہترین کاوشیں کرنے کا ایوارڈ دیا گیا.غلام غوث جو کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ پروگرام میں ایک طویل عرصہ سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایشین ہاکی فیڈریشن نے انکو اس ایوارڈ سے نوازا.
ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ڈپلومہ آف میرٹ کے لئے نومنتخب شدہ نائب صدر ایشین ہاکی فیڈریشن و پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر ڈپلومہ آف میرٹ کے حقدار قرار پائے جبکہ انکے علاوہ مسٹر لیوژینگ، مس لولو، مسٹر شیرک اور کیپٹن طالب الوہبی بھی ڈپلومہ آف میرٹ کے حقدار قرار پائے. بہترین میزبان کا خطاب بنگلہ دیش اور کوریا کو دیا گیا،بنگلہ دیش کو 2017 ہیرو ایشیاء کپ اور کوریا کو وومن ایشین چیمپینز ٹرافی کی شاندار میزبانی کرنے ہر یہ ایوارڈ دیا گیا.اومان کو ایشین چیمپینز ٹرافی کرانے پربہترین کرایٹو میزبان کا ایوارڈ دیا گیا، بہترین پرفارمنس ایوارڈ جاپان کی مرد و خواتین ٹیمیں اور انڈیا کی مرد ہاکی ٹیم لے آڑی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں