انٹربورڈ سپورٹس گالامیں مالاکنڈ بورڈ کی ٹیم کی عدم شمولیت پراحتجاج،صوبائی وزیرکھیل اور سیکرٹری سپورٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

دیرلوئر:03مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے) انٹربورڈ سپورٹس گالامیں مالاکنڈ بورڈ کی ٹیم کی عدم شمولیت پراحتجاج،صوبائی وزیرکھیل اور سیکرٹری سپورٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ، انصاف سپورٹص کلچر فیڈریشن کے عہدیداران کا وفد تحریری درخواست کے ہمراہ متعلقہ حکام سے ملاقات کرے گا
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری انٹربورڈ سپورٹس گالا میں مالاکنڈ بورڈ کی جانب سے عدم شرکت پر مالاکنڈ بورڈ کے کھلاڑی سراپا احتجاج بن گئے. مختلف کھیلوں سے وابسطہ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مالاکنڈ بورڈ کی عدم شرکت پر شدید احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل عاطف خان اور سیکرٹری سپورٹس سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے. انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے عہدیداران چیئرمین دیر لائر ملک اشفاق علی، دیر لوئر ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین ملک شاہ نسیم اور جنرل سیکرٹری یاسر وحید دیگر عہدیداران اور کھلاڑیوں کے وفد کی صورت میں تحریری شکائت سمیت متعلقہ حکام سے ملاقات کریں گے. احتجاج کرنے والوں کا موقف ہے کہ کھلاڑیوں کی حق تلفی کی گئی اور عمران خان کے سپورٹس کلچر ویژن کی نفی کی گئی. جس پرمالاکنڈ تعلیمی بورڈ کے چیئرمیں اور انتظامیہ سمیت ڈائریکٹر سپورٹس کے خلاف انکوائری اور کارروائی ہونی چایئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں