سپورٹس اینڈ کلچرفیڈریشن نے چوہدری سجاد چیمہ کو گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایڈوائزری/آرگنائزنگ کمیٹی کاایگزیکٹوممبر مقرر کردیا

گوجرانوالہ:02مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے) سپورٹس اینڈ کلچرفیڈریشن نے پاکستان نیوی کے سابق ہاکی کھلاڑی اورگوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کے تجربہ کارسپورٹس آرگنائزرزمیں شامل چوہدری سجاد چیمہ کو گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایڈوائزری/آرگنائزنگ کمیٹی کاایگزیکٹوممبر مقرر کردیا، ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں ہاکی کے معروف آرگنائزرز میاں ذوالفقار احمد اور نوید احمد بھی ایگزیکٹو ممبرز مقرر، نوٹیفکیشن جاری
پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹس اینڈ کلچرفیڈریشن نے پاکستان نیوی کے سابق ہاکی کھلاڑی اورگوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کے تجربہ کارسپورٹس آرگنائزرزمیں شامل چوہدری سجاد چیمہ کو گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایڈوائزری/آرگنائزنگ کمیٹی کاایگزیکٹوممبر مقرر کردیا ہے. ڈپٹی سیکرٹری جنرل انصاف سپورٹس اینڈ کلچرفیڈریشن پاکستان میاں عاصم محمود نے چیئرمین ہاکی ایڈوائزری/ آرگنائزنگ کمیٹی پنجاب ملک شفقت حسین کی سپورٹس انفراسٹرکچر بحالی کے سلسلہ میں دی گئی سفارشات کے تحت آرگنائزیشنل انفراسٹرکچر کی تکمیل کرتے ہوئے چیئرمین گوجرانوالہ ڈویژن بابر رحمان کی معاونت اور گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں سپورٹس کلچر کی بحالی کے لئے تجربہ کارسپورٹس آرگنائزرزمیں شامل چوہدری سجاد چیمہ، ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں ہاکی کے معروف آرگنائزرز میاں ذوالفقار احمد اورہاکی آرگنائزر نوید احمد کو گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایڈوائزری/آرگنائزنگ کمیٹی کاایگزیکٹوممبر مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.
دوسری جانب سپورٹس تنظیموں نے چوہدری سجاد چیمہ، میاں ذوالفقار احمد اور نوید احمد کی تعیناتی کو خوش آئیند قرار دیا ہے. ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ، سیالکوٹ نارووال، گجرات، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین کے عہدیداران نے انکو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں سپورٹس کلچرکی بحالی کے لئے احسن اقدامات اٹھائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں