ڈی ایچ اے فیصل آباد کے زیراہتمام انٹرکلب ہاکی چیمپین شپ3 تا 10 مارچ منعقد ہوگی، عہدیداران کامیٹنگ میں فیصلہ

فیصل آباد:01مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے) ڈی ایچ اے فیصل آباد کے زیراہتمام انٹرکلب ہاکی چیمپین شپ 3 تا 10 مارچ منعقد ہوگی، ڈسٹرکٹ کے رجسٹرڈ ہاکی کلب شرکت کرینگے، ڈی ایچ اےعہدیداران کامیٹنگ میں فیصلہ
ڈسٹڑکٹ ہاکی ایسوسی ایشن فیصل آباد کا ایک اہم اجلاس فیصل آباد ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران نے شرکت کی. اجلس میں لئے گئے فیصلہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی فیصل آباد کے تعاون اور اشتراک سے ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کا انعقاد کرایا جائے گا. 3 مارچ سے شروع ہونے والی اس چیمپین شپ میں ڈسٹڑکٹ بھر سے رجسٹرڈ ہاکی کلب شرکت کرینگے. ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلی جانے والی اس چیمپین شپ کا فائینل 10 مارچ کو کھیلا جائے گا.
ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے اجلاس کی صدارت شاہد تنویر گل صدر ڈی ایچ اے فیصل آباد نے کی .اجلاس میں اولمپین رانا مجاہد علی، اولمپین شفقت ملک، رانا خالد اقبال انٹرنیشنل، ندیم خان سیکرٹری ڈی ایچ اے، خالد یعقوب پی سی سی، حاجی غلام مرتضیٰ، میاں عام سبحانی، میاں فاروق اور الماس صدیقی نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں