سول سروسز اکیڈمی لاھور کے سالانہ مردوں اور خواتین کے ھاکی مقابلے جوہر ہاؤس اور جناح ہاوس نے جیت لئے

لاھور 28 فروری (پلیئرزڈاٹ پی کے) سول سروسز اکیڈمی لاھور کے سالانہ مردوں اور خواتین کے ھاکی مقابلوں کےفائنل آج نیشنل ھاکی سٹیڈیم لاھور میں کھیلے گئے، خواتین ھاکی فائنل میں جوھر ھاؤس اور بوائز فائنل میں جناح ھاؤس کی کامیابی، آج کے ان فائنل میچز کے مہمان خصوصی جناب اولمپئن توقیر احمد ڈار تھے۔

نیشنل ھاکی سٹیڈیم لاھور میں آج سول سروسز اکیڈمی نیشنل چمپئن شپ 2019ء کے خواتین اور مردوں کے دو ھاکی فائنل میچ کھیلے گئے ۔آج کے پہلے کھیلے گئے خواتین کے ھاکی فائنل میں جوھر ھاؤس نے لیاقت ھاؤس کو ایک گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ۔ جوھر ھاوس کی طرف سے 13ویں منٹ میں ماھینہ غالب نے ایک خوبصورت فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی جوکہ میچ کے اختتام تک قائم رھی۔ خواتین ھاکی فائنل میں جوھر ھاوس کی جانب سے عاصمہ اقبال اقراء شوکت آمنہ خان سارا محمود خدیجہ شکیل منزہ کرامت تہمینہ کوثر اقصی اسلم صوبیہ اعظم مروا سلمان ریشم رقیب تسنیم کوثر سارہ عمران اور فاطمہ صائمہ نے حصہ لیا ۔ لیاقت ھاوس کی ٹیم میں سونیا صدف وفا فاطمہ صبا شھزادی وردا ھاجرہ تحریم عزا ارم سارہ شاھد سسی ملک تمناء منزہ سندس طارق عصمت عباس علینہ راجپوت زونیراء جلیل بشرہ ناصر اور ماریہ طلحہ شامل تھیں ۔

آج کے دوسرے مردوں کے فائنل ھاکی میچ میں جناح ھاؤس نے خوبصورت کھیل پیش کرتے ھوئے لیاقت ھاؤس کو دو گول سے مات دے دی ۔ جناح ھاؤس کی طرف سے ھاشم اور خرم نے بلترتیب 29ویں اور 34ویں منٹ میں گول کئے ۔ فائنل میچز کےمہمان خصوصی جناب اولمپئن توقیر ڈار نے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کو ٹرافی میڈل اور خصوصی انعامات دئے ۔ آج کے ان فائنل میچز کے ڈائریکٹر شفقت حسین ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عذرا ناصر ، ٹیکنیکل آفیشلز محمد مقصود، محمد نذیرجبکہ ایمپائر چوھدری منور حسین اور مبشر علی چٹاء تھے ۔سول سروسز فائنل میچز کے موقع پر اولمپئن دانش کلیم، رانا ظہیر احمد، وسیم سہیل،عرفان ضیاء، تاثیر ڈار اولمپئن زاھد شریف اور ملک محمد اشرف بھی موجود تھے ۔ اس کے علاوہ تماشائیوں کی ایک کثیر تعداد نے بھی ان فائنل میچز کو دیکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں