ڈی ایچ اے شیخوپورہ اجلاس: رفیق ہاکی کلب کو معطل کردیا گیا،سعید انور کلب کی جواب طلبی، اعتمادکی قرارداد منظور

شیخوپورہ:24فروری(پلیئرزڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں اعتماد کی قرار داد بالاتفاق رائے منظور، رفیق ہاکی کلب کو معطل کردیا گیا،سعید انور کلب کی جواب طلبی، الیکشن شکایات کے معاملے میں ملوث دو کلبوں پر کارروائی کا فیصلہ، 5 رکنی کمیٹی بنادی گئی، رفیق ہاکی کلب فاروق آباد کو فوری طور پر معطل کردیا گیا، انکوائریکا فیصلہ ہونے تک معطل رہے گی. سعید انور ہاکی کلب کو بھی جواب طلبی نوٹس جاری
ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ کا اجلاس سیکرٹری ڈی ایچ اے مبشر چوہدری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں شیخوپورہ ڈسٹرکٹ کے 14 رجسٹرڈ ہاکی کلبوں میں سے 12 رجسٹرڈ کمبوں کے عہدیداران نے شرکت کی.2 کلبوں رفیق ہاکی کلب اور سعید انور ہاکی کلب کی غیر حاضری رہی. اجلاس میں بالاتفاق رائے اعتماد کی قرار داد منظور کی گئی اور پی ایچ ایف الیکشن شکایات سیل کی جانب سے موصول شدہ لیٹر کو بھی زیر بحث لایا گیا. اس سلسلہ میں ڈی ایچ اے عہدیداران نے متفقہ طور پر اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس پرالیکشن کمیشن نمائیندہ شفیق بھٹی کی رپورٹ کے مطابق ذمہ داروں کا تعین کیا گیا اورواقعہ میں ملوث رفیق ہاکی کلب کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے بالتفاق رائے 5 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے کنوینئر میاں شفقت، جاوید رحمان ڈوگر، محمد خالد، سعید اقبال، سلمان شیخ بطور ممبر نامزد کئے گئے ہیں. سعید انور ہاکی کلب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں کے اندر جواب طلبی کی گئی ہے.
ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ نے اعتماد کی قرارداد منظور کرتے ہوئے ڈی ایچ اے عہدیداران اور نمائیدہ پنجاب و پی ایچ ایف اولمپین نوید عالم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا. ڈی ایچ اے ممہبران نے کہا کہ نوید عالم شیخوپورہ ڈسٹرکٹ کے واحد پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین اور ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ اور ہم سب کے لئے باعث فخر ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں