نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ: شہباز ہاکی کلب خانیوال نے الحیدر ہاکی کلب میانچنوں کو شکست دیکرفائینل کے لئے کوالیفائی کرلیا

خانیوال : 23 فروری (پلیئرز ڈاٹ پی کے / غلام فرید ) نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں شہباز ہاکی کلب خانیوال نے الحیدر ہاکی کلب میانچنوں کو شکست دیکرفائینل کے لئے کوالیفائی کرلیا
نشان حیدر ہاکی ٹورونامنٹ کا چھٹا دن شہباز ہاکی کلب خانیوال اور الحیدر ہاکی کلب میانچنوں کے درمیان دوسرا سمیی فانئل میچ کھیلا گیا جو کہ شہباز ہاکی کلب خانیوال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد الحیدر ہاکی کلب کو 0-1 سے ہرا کر فانئل کیلئے کوالیفائ کر لیا دونوں ٹیموں کی طرف سے شاندار ہاکی کھیل دیکھنے کو ملا میچ کا واحد گول محمد ارشد عرف ریحان بٹ کی طرف سےچوتھے کواٹرکے5 ویں منٹ میں کیا گیا ، میچ کو ملک فہد اور عابد علی چیپل نے سپروائز کیا
آج کے میچ کے مہمان خصوصی محمد راقب عباسی پاکستان واپڈا اور محمد سمیع صدیقی سیاسی و سماجی کارکن تھے، مہمانان گرامی کا تعارف ٹیموں سے کرایا گیا اس موقع پر انکے ہمراہ خانیوال، سرپرست ٹورنامنٹ محمد اشرف ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد ندیم، آرگنائزنگ سیکرٹری شفقت رسول اور چیف آرگنائزر محمد یونس بھی موجود تھے. شائقین ہاکی کی بڑی تعداد بھی گراؤنڈ میں موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ: شہباز ہاکی کلب خانیوال نے الحیدر ہاکی کلب میانچنوں کو شکست دیکرفائینل کے لئے کوالیفائی کرلیا

  1. ایسے ہی ٹورنامنٹس ہوتے رہے تو ہاکی دوبارہ واپس آ سکتی ہے،اصل یہی لوگ عزت کے قابل ہیں جو پریکٹیکلی گراونڈز میں موجود ہیں، وگرنہ تو ہاکی کو تباہی کی طرف لے جانے والے بہت سے اولمپین سرگرم ہیں، جو گراونڈز میں تو کیا اس شہر میں بھی موجود نہیں ہوتے مگر بیان ایسے داغ رہے ہوتے ہیں جیسے انہیں کے دم سےہاکی چل رہی ہے (چند لوگوں کو نکال کر)باقی سب کاغذی شیر ہیں۔

  2. ایسے ہی ٹورنامنٹس ہوتے رہے تو ہاکی دوبارہ واپس آ سکتی ہے،اصل یہی لوگ عزت کے قابل ہیں جو پریکٹیکلی گراونڈز میں موجود ہیں، وگرنہ تو ہاکی کو تباہی کی طرف لے جانے والے بہت سے اولمپین سرگرم ہیں، جو گراونڈز میں تو کیا اس شہر میں بھی موجود نہیں ہوتے مگر بیان ایسے داغ رہے ہوتے ہیں جیسے انہیں کے دم سےہاکی چل رہی ہے (چند لوگوں کو نکال کر)باقی سب کاغذی شیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں