پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھرایشین ہاکی فیڈریشن کے نائب صدربن گئے،اختررسول اوررانامجاہد کی چھٹی

لاہور:22فروری(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھرایشین ہاکی فیڈریشن کے نائب صدربن گئے، اختررسول اوررانامجاہد کی چھٹی، خالد سجاد کھوکھرایشین ہاکی فیڈریشن کانگریس اجلاس میں پاکستان کی کوٹہ میں ملنے والی سیٹ پر نمائندگی کررہے تھے
ایشین ہاکی فیڈریشن کے کانگریس اجلاس کا اختتام ہوگیا، جاپان کے شہر گیفو میں ہونے والے اس اجلاس میں ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر السلطان عبداللہ ابن سلطان احمد شاہ جو کہ بطور بادشاہ اپنی ذمہ داریوں کے پیچ نظر مذید صدارت کے عہدے کے خواہاں نہیں تھے، انکی جگہ جاپان کے داتوفیومیواوگورا کو بطور صدر ذمہ داریاں سونپ دی گئیں.
ایشین ہاکی فیڈریشن میں پاکستان ایک اہم رکن اور کوٹہ سسٹم کے تحت نمائیندگی رکھتا ہے. سابق دور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر اولمپین اختر رسول چوہدری اور سیکرٹری جنرل رانا مجاہد علی ایشین ہاکی فیڈریشن میں عہدہ رکھتے تھے.جنکی اب چھٹی کرکے ایشین ہاکی فیڈریشن کانگریس اجلاس میں پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان کی نمائیندگی کی اور ایشین ہاکی فیڈریشن کے نائب صدر بن گئے ہیں جوکہ آئیندہ چار سال کے لئے ایشین ہاکی فیڈریشن میں نمائیندگی کرینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں