ہالینڈ کے سیاح ہاکی کھلاڑی کورجین پیٹروان زون کا رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کا دورہ، اکیڈمی کی جانب سے ہاکی کا تحفہ پیش کیا گیا

لاھور: 21 فروری(پلیئرزڈاٹ پی کے) ہالینڈ کے سیاح اور ہاکی کھلاڑی کورجین پیٹروان زون کا رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کا دورہ، اکیڈمی کی جانب سے ہاکی کا تحفہ پیش کیا گیا

ھالینڈ کے سیاح اور ھاکی کھلاڑی کورجین پیٹروان زون جو آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں انہوں نے کچھ روز لاھور میں قیام کیا اور رانا ظہیر ھاکی اکیڈمی لاھور میں ھاکی ٹریننگ میں بھی حصہ لیا ۔رانا ظہیر ھاکی اکیڈمی کے صدر رانا ظہیر احمد نے پیٹروان کو اپنی اکیڈمی کی جانب سے ھاکی کا تحفہ پیش کیا ۔ پیٹروان نے پلیئرزڈاٹ پی کے کے سپورٹس آڈیٹر شفقت ملک سے خصوصی انٹرویو میں بات کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ھے اور پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز اور دوستانہ ھیں مجھے پاکستان میں آکر بہت خوشی ہوئی ھے اور اسکے بعد بھی میں پاکستان آتا رھوں گا ۔ پیٹروان نے مذید کہا کہ وہ آج شام اسلام آباد روانہ ہو رھے ھیں اور مارچ کے پہلے ہفتے میں وہ براستہ واھگہ بارڈر بھارت روانہ ہوں گے ۔ پیٹروان اپنی ذاتی کیراوین پہ ورلڈ ٹور پر ہیں اور مختلف ممالک سے ھوتے ہوئے 14 فروری 2019ء کو لاھور پہنچے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں