نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ: ملتان ہاکٹس نے المجیدیہ ہاکی کلب کوہی والا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

خانیوال: 20 فروری( پلیئرز ڈاٹ پی کے/ غلام فرید) ملتان ہاکٹس نے المجیدیہ ہاکی کلب کوہی والا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ کے چوتھے دن المجیدیہ ہاکی کلب کو ہی والا اور ملتان ہاکٹس ہاکی کلب ملتان کے درمیان پہلا سمیی فانئل میچ کھیلا گیا۔ جو کے ملتان ہاکٹس ہاکی کلب ملتان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدالمجیدیہ ہاکی کلب کو ہی والا کو 1..2 سے ہرا کر فانئل کیلئے کوالیفائ کر لیا میچ کے مہمان خصوصی محمد شیعب ایڈوکیٹ ہائیکوٹ اور محمد اقبال ایڈوکیٹ ہائیکوٹ تھے دونوں ٹیموں کی طرف سے شاندار ہاکی کھیل دیکھنے کو ملی، المجیعدیہ ہاکی کلب کی طرف سے علی حیدر نے پہلے کواٹر کے 7 ویں منٹ گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی ملتان ہاکٹس کی طرف سے ساران قمرنے 11 منٹ میں پہلے پلنٹی کارنر پر خوبصورت گول سکور کر کے میچ 1::1 سے برابر کر دیا، میچ کا فیصلہ کن گول محمد سفیر کی طرف سےچوتھے کواٹرکے5 ویں منٹ میں کیا گیا . میچ کو ملک فہد اور شفقت رسول نے سپروائز کیا
سرپرست ٹورنامنٹ محمد اشرف ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد ندیم، آرگنائزنگ سیکرٹری شفقت رسول اور چیف آرگنائزر محمد یونس کے علاوہ شائقین ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں