برگیڈیئرمنظور حسین عاطف هاکی اکیڈمی کے زیرِاہتمام بچوں میں ہاکیوں اور کٹ تقسیم،اولمپین خالد بشیراور طارق وسیم انٹرنیشنل مہمان خصوصی تھے

فیصل آباد:19فروری(پلیئرزڈاٹ پی کے) برگیڈیئرمنظور حسین عاطف هاکی اکیڈمی کے زیرِاہتمام بچوں میں ہاکیاں اور سپورٹس کٹ تقسیم، تقریب کے مہمان خصوصی سابق انٹرنیشنل ہاکی کلاڑی اور چیف ایگزیکٹو فیض کارگو طارق وسیم اور عالمی شہرت یافتہ پینلٹی کارنر سپیشلسٹ اولمپین خالد بشیر تھے.
تفصیلات کے مطابق برگیڈیئرمنظور حسین عاطف هاکی اکیڈمی کے زیرِاہتمام بچوں میں ہاکیاں اور سپورٹس کٹ تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں نو عمر کھلاڑیں کو ہاکی سٹکس اور سپورٹس کٹس دی گئیں. جس کے مہمان خصوصی سابق انٹرنیشنل ہاکی کلاڑی اور چیف ایگزیکٹو فیض کارگو طارق وسیم اور عالمی شہرت یافتہ پینلٹی کارنر سپیشلسٹ اولمپین خالد بشیر تھے. ڈائریکٹر برگیڈیئرمنظور حسین عاطف هاکی اکیڈمی اولمپین راؤ سلیم ناظم نے اس موقع پر بتایا کہ اکیڈمی کے قیام کا قومی کھیل کی ترویج اور ترقی ہکے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں قومی کھیل کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماضی کی فتوحات اورجدید ہاکی تکینک سے روشناسی کرانا ہے. اسکے ساتھ ساتھ جونیئر کھلاڑیوں کو کھیل کے لئے بہتر سہولیات بہم پہنچانا ہے.انہون نے کہا کہ بھرپور کوشش ہے کہ فیصل آباد سے ہاکی کے نیئے ٹیلنٹ کو نکھارا جائے.
تقریب تقسیم سامان کے موقع پر مہمانان گرامی طارق وسیم انٹرنیشنل او اولمپین خالد بشیر نے برگیڈیئرمنظور حسین عاطف هاکی اکیڈمی کے بچوں میں ہاکیاں اور سپورٹس کٹ تقسیم کیں. اس موقع پر کوچ محمد یامین بھٹی،ملک شہزاد، طاہر محمود کوچ وومن ہاکی، چوہدری رمضان، رانا عبدالشکوراور محمد شاہد انٹرنیشنل بھی موجود تھے. تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹررگیڈیئرمنظور حسین عاطف هاکی اکیڈمی اولمپین راؤ سلیم ناظم نے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں