ورلڈ ہاکی پرو لیگ: آسٹریلیا نے انگیلنڈ کو ایک سخت مقابلے میں 2 گول سے شکست دیدی

پرتھ:16فروری(پلیئرزڈاٹ پی کے) ورلڈ ہاکی پرو لیگ میں آسٹریلیا نے انگیلنڈ کو ایک سخت مقابلے میں 2 گول سے شکست دیدی، آسٹریلیا کی جانب سے دونوں گول فیلڈ گول کے ذریعہ سکور کئے گئے
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام پرتھ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈ ہاکی پرولیگ ٹورنامنٹ میں آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین میچ کھیلا گیا جو کہ آسٹریلیا نے 0-2 گول سے جیت لیا. اس میچ میں انگلینڈ ٹیم ایک مضبوط حریف کے طوور پر آسٹیریلین ٹیم کے سامنے آئی. انگلینڈ‌ ٹیم نے کئی شاندار گول کے مواقع ضائع کئے جس کا فائدہ آسٹریلین فارورڈز نے اٹھاتے ہوئے دو شاندار فیلڈ‌گول کئے. کھیل کے 13 ویں منٹ میں آسٹریلین کھلاڑی میٹن ٹرینٹ نے فیلڈ گول کے ذریعہ اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ کھیل کے 23 منٹ میں آسٹریلین فارورڈ اینڈرسن جیکب نے فیلڈ گول کے ذریعہ عمدہ شاٹ لگا کر اپنی ٹیم کی برتری کو مستحکم بنا دیا . جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی. انگلینڈ ٹیم کوئی بھی گول سکور کرنے میں ناکام رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں