پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا آغاز،افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ 5 وکٹوں سے کامیاب

دوبئی: 15 فروری ( پلیئرز ڈاٹ پی کے) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا آغاز،افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ 5 وکٹوں سے کامیاب، افتتاحی تقریب جس میں جنون گروپ، فواد خان اور آئمہ بیگ سمیت دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا
پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا آغاز ہوگیا۔ ایونٹ 42 دن تک دو ملکوں کے پانچ شہروں میں کھیلا جائے گا۔گزشتہ روز افتتاحی تقریب جس میں جنون گروپ، فواد خان اور آئمہ بیگ سمیت دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا۔
تقریب کے بعد ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 171 رنز بنائے۔ اوپنر فخر زمان نے شاندار 65 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل رہے۔ سہیل اختر 37، اے بی ڈیویلر نے 24 جبکہ ڈیو وچ نے نمایاں 24 رنز سکور کیے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سمیع، وقاص مقصود، شاداب خان اور ڈلپورٹ نے ایک ایک کھلاڑیوں
کو پولین کی راہ دکھائی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں پر 9.15 کےرنریٹ کیساتھ حاصل کر لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ حسین طلعت نے 37، آصف علی ناٹ آئوٹ 36، فہیم اشرف نے 23 ناٹ آئوٹ، لوک رونچی 27، ڈلپورٹ نے 24رنز کی اننگز کھیلی۔ راحت علی نے 4 اور بریتہول نے ایک کو کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فہیم اشرف کو عمدہ آل رائونڈر پرفامنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلیں جائیں گے اور فائنل سمیت آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گی۔
متحدہ عرب امارات کے تین شہر دبئی، ابوظہبی اور شارجہ 26 میچز کی میزبانی کریں گے جب کہ فائنل سمیت 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور 3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا آغاز،افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ 5 وکٹوں سے کامیاب

  1. جناب کرکٹ کے علاؤہ کسی بھی اسپورٹس کی معلومات فراہم کر دیا کریں کرکٹ نے پاکستان کے تمام کھیلوں کو کافی نقصانپہنچایا ہے

    1. بالکل درست کہا، انشاءاللہ ایسا ہی ہوگا، ویسے بھی ہم کرکٹ کو بہت کم کوریج دیتے ہیں، کرکت نے دوسرے تمام کھیلوں کا بیڑہ غرق کرڈالا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں