صدر ہاکی فیڈریشن کا شہباز سینئر کی پی ایچ ایف میں واپسی کا فیصلہ قومی کھیل کے مفاد میں ہے، محمد یٰسین نمائیندہ راولپنڈی ڈی ایچ اے

راولپنڈی:12فروری(پلیئرزڈاٹ پی کے / ضیاء بخاری) صدر ہاکی فیڈریشن کا شہباز سینئر کی پی ایچ ایف میں واپسی کا فیصلہ قومی کھیل کے مفاد میں ہے، شہباز سینئر کو سیکرٹری ہاکی فیڈریشن کا عہدہ دوبارہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، محمد یٰسین نمائیندہ راولپنڈی ڈی ایچ اے
ڈسٹرکٹ ہاکی اسیوسی ایشن راولپنڈے کے نمائیندے اور سابق ہاکی کھلاڑی محمد یٰسین نے کہا ہے کہ صدر ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر کا شہباز سینئر کی پی ایچ ایف میں واپسی کا فیصلہ قومی کھیل کے مفاد میں ہے. انہوں نے کہا کہ قومی کھیل اس وقت متقاضی ہے کہ اسکی سرپرستی میں شہباز سینئر جیسے کھلاڑی کا بطور سیکرٹری ہونا ضروری ہے. پی ایچ ایف کے سربراہ کے طور پر صدر ہاکی فیڈریشن کا شہباز سینئر کے استعفیٰ کو نامنظور کرنے کا فیصلہ قومی کھیل کے مفاد میں ہے. شہباز سینئر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو ممبر اور کمپیٹیشن کمیٹی کے ممبر ہیں اور پاکستان ہاکی کی بہترین ترجمانی کرسکتے ہیں. انکی پاکستان ہاکی فیڈریشن میں دوبارہ سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبالنے سے قومی کھیل کو ترقی ملے گی
ڈی ایچ اے راولپنڈی کے نمائیندہ محمد یٰسین نے کہا کہ بطور کھلاڑی میں پاکستان ہاکی کے تمام نشیب و فراز سے واقفیت رکھتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ شہباز سینئر کے اقدامات بطور سیکرٹری ہاکی فیڈریشن پاکستان ہاکی کے وسیع تر مفاد میں ہیں اور وہ آئیندہ بھی اپنے احسن اقدامات سے قومی کھیل کو ترقی کی جانب گامزن کرینگے.انہوں نے کہا کہ میں صدر ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سیکرٹری شہباز سینئر کے استعفیٰ کو نامنظور کرکے دوبارہ سیکرٹری بنانے کا فیصلہ کیا. جو کہ پاکستان ہاکی کے لئے بہترین فیصلہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں