فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کے باعث ہم پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہیں کرسکے،شہباز سینئر کی استعفیٰ واپس لینے کے بعد پریس کانفرنس

لاہور:-08فروری(پلیئرزڈاٹ پی کے) فیڈریشن کوئی بھی ہو ان کو فنڈز جاری ہونے چاہیئے.فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث متعدد ایونٹس میں حصہ لینے کے حوالے سے کھلاڑیوں کو اکثر و بیشتر غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، شہباز سینئر کی استعفیٰ واپس لینے کے بعد پریس کانفرنس

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل شہباز احمد سینئر نے پنجاب ہاکی ایسوسیشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر کے ہمراہ پی ایچ ایف آفس میں پریس کانفرنس کی.انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کوئی بھی ہو ان کو فنڈز جاری ہونے چاہیئے.فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث متعدد ایونٹس میں حصہ لینے کے حوالے سے کھلاڑیوں کو اکثر و بیشتر غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا.ان حالات میں ہماری ٹیم کی پرفارمنس بہتر نہیں ہوسکتی.ہم نے پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی سربراہی میں سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ سے ملاقات بھی کی یے.انہوں نے کہا ہے کہ استعفی حل نہیں.جبکہ ملاقات کے دوران سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی یے.جس پر ہم انکے مشکور ہیں.
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کیلے فروغ کے حوالے سے ہم نے نیک نیتی کے ساتھ کام کیا.اسکے باوجود مخصوص گروپ نے اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے شہباز احمد سینئر کے علاوہ کسی اور پر تنقید نہیں کی.میری ہمیشہ خواہش اور کوشش رہی ہے کہ پاکستان ہاکی کی بین الاقوامی سطح پر عزت ہو.ارجنٹائن کے دورے پر 2 کروڑ روپے کا خرچہ آنا تھا.یہی وجہ تھی کہ فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کے باعث ہم پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہیں کرسکے.میری کوشش ہے کہ قومی ٹیم پر کوئی پابندی اور جرمانہ عائد نہ ہو.میں بحیثیت پاکستان ہاکی فیڈریشن سیکریٹری جنرل اور ایگزیگٹیو ممبر انٹر نیشنل آف ہاکی کے پلیٹ فارم سے آوازاٹھاؤنگا.
ہماری کاوشوں سے11 بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں.لیکن ہمارے اس اتنے وسائل نہیں ہیں.اگر بین الاقوامی کھلاڑیوں کا خرچہ اسپانسر اٹھائے تو کھلاڑی پاکستان آسکیں گے.جب تک حکومت فنڈز نہیں دیتی کوئی بھی ادارہ ترقی نہیں کرسکتا.ملک بھر کے مختلف شہروں میں ہمیں چار ہاکی سینٹر بناکر دیے جائیں.تاکہ گراس روٹ سے بہترین ٹیلنٹ قومی ہاکی ٹیم کو مہیا ہوسکے.انشاء اللہ ہاکی لیگ میں انڈر 21 لڑکوں کو رکھا جائے گا.جبکہ فٹنس ہر کھلاڑی کیلئے لازمی ہے.اسکے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں.فیڈریشن کے پاس بھی فنڈز نہیں ہیں اگر حکومت کی جانب سے تعاون ملا انشاء اللہ بہت جلد پاکستان ہاکی اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرسکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں