قطر کی قومی فٹبال ٹیم کی ایشیاء کپ میں کامیابی پر پاکستانی خوش ہے، پوری قوم مبارکباد پیش کرتی ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

قطر کی قومی فٹبال ٹیم کی ایشیاء کپ میں کامیابی پر پاکستانی خوش ہے، پوری قوم مبارکباد پیش کرتی ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

اسلام آباد:03فروری(پلیئرزڈاٹ پی کے) قطر کی قومی فٹبال ٹیم کی ایشیاء کپ میں کامیابی پر پاکستانی خوش ہے، پوری قوم مبارکباد پیش کرتی ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی
چیئرمین سینٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی نے قطر کی قومی فٹبال ٹیم کی ایشیاء فٹبال کپ کا فائنل جیتنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ الثانی کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کی ایشیاء فٹبال کپ میں کامیابی پر ہر پاکستانی کو دلی خوشی ہوئی ہے ۔ ہفتے کے روز اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قطر کی قیادت نے ہمیشہ کھیلوں کی پزیرائی کی ہے اور انکی ذاتی سرپرستی کی بدولت آج قطرکھیلوں کی دنیا میں اپنا مقام بنا رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان اور قطر کی دیرینہ دوستی اور باہمی تعاون دن بدن مضبوط ہوتا جا رہا ہے ، اور پاکستانیوں ایک بڑی تعداد قطر میں روزگار کی خاطر قیام پزیر ہے ، اور یہی کمیونٹی دونوں ملکوں کو مزید قریب لانے میں ایک پل کا کردار ادا کرتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم قطر کے عوام کی خوشیوں میں شریک ہیں ، اور پاکستان کی حکومت ، عوام اور پارلیمان اس تاریخی کامیابی پر قطر کی حکومت ، عوام اور پارلیمان کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ قطر کے امیر کے ذاتی دوست ہیں اور آنے والے دنوں میں چیئرمین سینیٹ کا ذاتی حیثیت سے مبارکباد دینےکے لئے قطر کے دورہ کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں