ثقلین بدتمیزہے،کھلاڑیوں اورمجھ سےبدتمیزی کی جس پرٹیم سے نکالا، پی ایچ ایف نے اسکوچانس دیا،وہی اسکا فیصلہ کرے گی،مینجرحسن سردار

عمان:22اکتوبر(پلیئرزڈاٹ پی کے) ثقلین بدتمیزہے،کھلاڑیوں اورمجھ سےبدتمیزی کی جس پرمیں نےہٹادیا، پی ایچ ایف نے اسکوچانس دیا،وہی اسکا فیصلہ کرے گی،مینجرحسن سردار

پاکستان ہاکی ٹیم جو کہ ان دنوں پانچویں ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لئے عمان میں موجود ہے، انڈیا اور پاکستان میچ کے دوران پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ مینجر اولمپئین حسن سردار اور کوچ اولمپئین محمد ثقلین کے مابین تلخ کلامی کا ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا. ٹیم مینجرحس سردار کے مطابق ثقلین نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اور کھلاڑیوں سے بدتمیزی کی جس پر انہیں روکا تو وہ مجھ سے بھی بدتمیزی کرنے لگا اور بہت زیادہ بدتمیزی کی.

ٹیم مینجراولمپئین حسن سردار نے کہا کہ ثقلین ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے کے عادی ہیں، انکو ماضی میں بھی بحثیت کھلاڑی تین مرتبہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے معطل کیا گیا تھا . انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے محمد ثقلین کو چانس دیا اور وہ میرے ساتھ اسسٹنٹ کوچ تھا، ہاکی فیڈریشن کی جانب سےمینجر اور ہیڈ کوچ مجھے بنایا گیا تھا لیکن اس کے باوجود ثقلین نے اپنی عادتوں سے مجبورہوکر عادتا بدتمیزی کی جس پر مجھے یہ ایکشن لینا پڑا کہ اسکو ٹیم سے باہر نکال دیا گیا اور پاکستان واپس بھجوانا پڑا.اولمپئین حسن سردار نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کام ہے کہ اسکو معطل بھی کریں اوراس واقعہ کی انکوائری بھی کی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں