وزیراعظم پاکستان عمران خان ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی کا آڈٹ کرائیں، کارکردگی شرمناک رہی، فیڈریشن کو فارغ کیا جائے، اولمپئین انجم سعید

شیخوپورہ:31اگست(پلیئرزڈاٹ پی کے / سیدعلی عباس) وزیراعظم پاکستان عمران خان ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی کا آڈٹ کرائیں، ایشین گیمز سمیت سابقہ کارکردگی شرمناک رہی،ہاکی فیڈریشن کو بری کارکردگی پر فوری برطرف کیا جائے، اولمپئین انجم سعید
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل اور سابق اولمپئین انجم سعید نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران نااہل ہیں، وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے اورپاکستان ہاکی کے معاملات کو احسن طریقے سے نہیں چلا سکے. انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی صفر رہی، افسوس ناک امر ہے کہ پچھلے تین سال میں کوئی بھی ایونٹ جیتنے میں ناکام رہے. سابق اولمپئین نے ایشئین گیمز میں جاپان کی کم رینکنگ والی ٹیم کے ہاتھوں شکست کو شرمناک قرار دیا.جسکی تمام تر ذمہ داری پاکستان ہاکی فیڈریشن پر لاگو ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے ارباب اختیار قومی کھیل کی ترقی کے لئے کسی بھی قسم کی پلاننگ نہیں کرسکے جو کہ افسوسناک امر ہے
ماضی کے سٹار اولمپئین انجم سعید نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی بے قاعدگیوں کا نوٹس لیں اور ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی کا اڈٹ کرایا جائے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بذات خود کھلاڑی ہیں اس ناطے سے سپورٹس کے معاملات پرگہری نظررکھتے ہیں. سابق اولمپئین انجم سعید نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ہاکی فیڈریشن کو فوری طور پر برطرف کردیا جائے اور انکا مکمل آڈٹ کرایا جائے کیونکہ جتنا پیسا اس فیڈریشن کو ملا اتنا ماضی میں کسی فیڈریشن کو نہیں ملا لیکن انکی کارکردگی صفر رہی اور ہم تین سال میں ایک بھی ایونٹ نہیں جیت پائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں