پی ایچ ایف کے صدرخالد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز سینئرعزت سے گھر چلے جائیں، ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی صفر رہی، رانا لیاقت انٹرنیشنل ایمپائر

لاہور:21اگست(پلیئرزڈاٹ پی کے) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کےسمدھی، اور سابق حکومت کی سفارش پر تعینات ہونے والے پاکستان ہاکی فیڈریشن کےصدرخالد سجاد کھوکھراورسیکرٹری شہباز سینئر مستعفی ہوجائیں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان قومی کھیل کو مزید تباہ ہونے سے بچائیں، رانا لیاقت انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر
ایف آئی ایچ انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر رانا لیاقت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے پورے پاکستان کی امیدیں وابسطہ ہیں، جہاں وہ پاکستان کے دیگر مسائل کے حل کے لئے بہترین اقدامات کریں گے وہاں پاکستان ہاکی فیملی امید رکھتی ہے کہ قومی کھیل کی ترقی کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن ان چیف ہونے کے ناطے پی ایچ ائف میں بھی انقلابی اقدامات کریں گے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سابق سیاسی سفارشیوں کے قبضے سے آزاد کروا کر ایک آزاد اور خود مختار ادارہ بنائیں گے. انہوں نے کہا کہ سابق وزیرداخلہ اور رہنماء مسلم لیگ ن احسن اقبال کے سمدھی خالد سجاد کھوکھر پچھلے تین سال سے پاکستان ہاکی فیڈریشن پر قابض ہیں . پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز سینئر پاکستان ہاکی میں بہتری کا کوئی فارمولہ متعارف نہیں کراسکے .
انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر رانا لیاقت نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کروڑوں روپے فنڈ دیا گیا لیکن فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز سینئر اپنے پیاروں کے ساتھ بلاجواز غیرملکی دوروں میں اس فنڈ کو اڑاتے رہے جبکہ ڈومیسٹک ہاکی کو تباہ کے دہانے پر لا کھڑا کیا. انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھر اور سیکرٹری فوری طور پر مستعفی ہوں اور عزت سے گھر چلے جائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں