عمران خان سپورٹس کے میدان میں انقلاب برپا کردیں گے، ملک میں سپورٹس کلچر میں اضافہ ہوگا، ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا

لاہور:05اگست(پلیئرزڈاٹ پی کے / سید علی عباس) نئی حکومت سے امیدیں وابسطہ ہیں کہ اسلام آباد میں سپورٹس یونیورسٹی کا عملی قیام اور تکمیل کرے گی، عمران خان بحثیت سپورٹس مین ملک بھرمیں سپورٹس کے میدانوں میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، ملک میں سپورٹس کلچر میں اضافہ ہوگا، سابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا
سابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ، پی ایچ ڈی سپورٹس سائنسز ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا نے یونیورسٹی آف لاہور آمد پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سپورٹس سائینسز کی تعلیم دینے والے اداروں کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یونیورسٹی آف لاہور کا شمار ان چند گنے چنے اداروں میں ہوتا ہے جو کہ انٹرنیشنل معیار کےمطابق سپورٹس سائنسز کے شعبہ میں سائینسی بنیادوں پر کام کررہے ہیں .ڈاکٹر اختر نواز نے کہا کہ قوی یقین ہے کہ عمران خان بحثیت سپورٹس مین ملک بھر میں سپورٹس کلچر کو فروغ دینگے، انکی حکومت میں ملک بھر میں شعبہ سپورٹس میں انقلابی تبدیلیاں متوقع ہیں.
سابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ، پی ایچ ڈی سپورٹس سائنسز ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا نے کہا کہ کھلاڑی بہت پرامید ہیں اور انکی امیدیں تشنہ دہن نہیں رہیں گی. انیوں نے کہا کہ مجھے امید واثق ہے کہ نئی حکومت اسلام آباد میں پہلی سپورٹس یونیورسٹی کا عملی قیام اور تکمیل کرنے میں کامیاب ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں سپورٹس سائنسز کے حوالے سے یونیورسٹی کا قیام ناگزیر ہے. یہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے کہ سپورٹس سائنسز کے شعبہ کی بھی حکومتی سرپرستی کی جائے.
ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت سپورٹس کی سرکاری سرپرست کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے فنڈزمیں اضافہ کے ساتھ ساتھ سپورٹس ایونٹس اور نیشنل و انٹرنیشنل ایونٹس منعقد کرائے گی اور ملک بھر میں سپورٹس کلچر کو بڑھاوا دے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں