ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم کی تشکیل کے لئے تربیتی سلیکشن کیمپ 3 اگست کونصیربندہ سٹیڈیم اسلام آباد شروع ہوگا.

اسلام آباد:01اگست(پلیئرزڈاٹ پی کے) ماڑی پیٹولیم ہاکی ٹیم کی تشکیل کے لئے تربیتی سلیکشن کیمپ 3 اگست سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہورگا. کیمپ 31 اگست تک جاری رہے گا.کیمپ میں شرکت کے لئےٹرائلز میں فائینل ہونے والے 35 کھلاڑیوں کو مطلع کردیا گیا.سابق قومی کھلاڑی و سابق ڈائریکٹر آرمی سپورٹس بورڈ، اورماڑی پیٹرولیم کمپنی کےسپورٹس کنسلٹنٹ برگیڈیئررسلیم نواز کیمپ کمانڈنٹ ہونگے جن کی زیرنگرانی کیمپ میں کھلاڑیوں کی تربیت کی جائے گی.برگیڈئررسلیم نواز کھلاڑیوں کو مورال مینجمنٹ کے حوالے سے خصوصی لیکچز بھی دینگے جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈ کھلاڑی اولمپئین منظور الحسن کوچنگ کرینگے.انکے ساتھ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئین محمد عمران اسسٹنٹ کوچ کے فرائض سرانجام دینگے، کرنل محسن علی شعبہ سپورٹس ماڑی پیٹرولیم
سابق مینجر پاکستان ہاکی ٹیم اورماڑی پیٹرولیم شعبہ سپورٹس کے کرنل ر محسن علی نے بتایا کہ ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم کی تشکیل کے لئے ٹرائلز میں فائینل ہونے والے 35 کھلاڑیوں کو ٹیم کے حتمی انتخاب کے لئے سلیکشن کیمپ میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے.کھلاڑیوں کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں رہائش دی جائے گی.انہوں نے بتایا کہ ماڑی پیٹرولیم کے ایم ڈی/سی ای او لیفٹینٹ جنرل اشفاق ندیم کی خصوصی ہدایات اور وژن کے تحت ماڑی پیٹرولیم کمپنی اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے قومی ہاکی کھیل کی ترقی میں اپنا حصہ ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم کی صورت میں ڈال رہی ہے.ایم ڈی/سی ای او لیفٹینٹ جنرل اشفاق ندیم سمجھتے ہیں کہ ماڑی پیٹرولیم کا بطور کارپوریٹ سیکٹر یہ قومی فریضہ بھی بنتا ہے کہ قومی کھیل کی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کرے اور اسی سلسلہ میں ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ میرٹ کو برقرار رکھتے ہوئےکھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے. انہوں نے کہا کہ دوران کیمپ کھلاڑیوں کی تربیت اور نشوونما، ٹریننگ اور ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے سپورٹس سائینسز کے ماہرین،سپورٹس ٹرینر،سپورٹس سائیکالوجسٹ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ جدید ہاکی کے تقاضوں سے روشناس کرانے کے لئے بہترین سہولیات اور جدید ٹریننک ٹیکنیکس کا استعمال کیا جائے گا.
کھلاڑیوں کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ 3 اگست کو ماڑی پیٹرولیم کے شعبہ سپورٹس کے کرنل ر محسن علی کو رپورٹ کرینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں