ایشئین گیمز: 1996 اٹلانٹا اولمپکس بغاوت کے ماسٹر مائیند شہباز سینئر کی ایماء پاکستان ہاکی ٹیم نے ایک بار پھربغاوت کردی

لاہور:30 جولائی ( پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی ٹیم نے ایک بار پھر 1996 اٹلانٹا اولمپکس کی بغاوت کی یاد دلاتے ہوئے اپنے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایشئین گیمز میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے بغاوت کردی. پاکستان ہاکی فیڈرینشن کے سیکرٹری جنرل شہباز سینیئر نے کھلاڑیوں کے موقف کی تائید کردی.
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے انتخاب کے ساتھ ہی کپتان رضوان سینئر،پاکستان ہاکی ٹیم کےاسسٹنٹ کوچ ریحان بٹ کے بھائی گول کیپرعمران بٹ سمیت تمام کھلاڑیوں نے ایشئین گیمز میں شرکت سے انکار کردیا.کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ انکے واجبات ادا نہیں کیئے گئے .کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے کئے فنڈز نہیں اور ارباب اختیار کے بیرونی ممالک دورے ہی ختم نہیں ہوتے.ہمیں چھ ماہ سے واجبات کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں.کھلاڑیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایشئین گیمز سے قبل واجبات ادا نہ کئے گئے تو ایونٹ میں شرکت نہیں کرینگے.کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ خراب کارکردگی کے باعث قوم کے سامنے شرمندہ نہیں ہوسکتے اور جیبیں خالی ہونگیں تو پرفارمنس کیسے دے سکتے ہیں.
ماہرین ہاکی کے مطابق یہ بغاوت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور 1996 اٹلانٹا اولمپکس میں بغاوت کے ماسٹر مائئینڈ شہباز سینئر کی ایماء پر کی گئی ہے.جس کی تائید میں شہباز سینئرنے کھلاڑیوں کا موقف اصولی قرار دیا ہے.ماہرین ہاکی کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں اس بغاوت کا انداز ہوبہو 1996 اٹلانٹا اولمپکس میں کی جانے والی بغاوت کی یاد دلاتا ہے جس میں موجودہ سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر ٹیم کے کپتان اور اس بغاوت کے ماسٹر مائینڈ تھے.
واضح رہے کہ ہاکی کے حلقے اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ کھلاڑیوں اور ملازمین کی ڈیلی کو روک کر بغاوت کرانے کا کارڈ اسی وقت کے لئے سنبھال کر رکھا گیا تھا کیونکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر جوکہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے سمدھی ہیں اور سابقہ حکومت کی سفارش پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر تعینات کئے گئے تھے اور انکے ساتھ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف شہباز سینئر کو سابقہ حکومت کی جانب سے وزیر اعظم سپیشل گرانٹ 20 کروڑ روپے منظور کی گئی جو کہ نگران حکومت نے روک لی تھی جس کے حصول کے لئے اس ترپ کے پتے کو کھیلا جارہا ہے.
پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سابقہ حکومت نے کروڑوں روپے فنڈ دیا جس کے استعمال میں کئی خلاف آئین بے ضابطگیاں پائی گئیں.جس پر سیکرٹری کے پی کے ظاہر شاہ نے میڈیا میں رقوم کی منتقلی اور چیکس کو ظاہر کرکے پاکستان ہاکی کے شائقین کو ورطہء حیرت میں مبتلا کردیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ایشئین گیمز: 1996 اٹلانٹا اولمپکس بغاوت کے ماسٹر مائیند شہباز سینئر کی ایماء پاکستان ہاکی ٹیم نے ایک بار پھربغاوت کردی” ایک تبصرہ

  1. پاکستان ہاکی فیڈریشن کی موجودہ انتظامیہ نے رہی سہی کسر بھی نکال دی اور اپنی نا اہلی کا بوجھ کھلاڑیوں کےناتواں کندھوں پر ڈال کر دنیا بھر میں کھلاڑیوں کے ذریعےاپنی مظلومیت کا پرچار کر رہی ہے کہ گورنمنٹ نے فنڈز روک رکھے ہیں اور ہم مجبور ہیں کہ کھلاڑیوں کو رقم کہاں سے ادا کریں ـ جبکہ players.pk بارہا اس انتظامیہ کی کارکردگی کے پول کھولتی رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں